تقریبات یوم قائد اعظم، ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج طلبہ کے درمیان مصوری کا مقابلہ ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 138 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائد اعظم میں تقریبات یوم قائد اعظم کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے مابین انعامی تقریری ومصوری کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج پیر 22 دسمبر کو یونیورسٹیز، کالجز اور سکولوں کے طلبہ وطالبات کے مابین مقابلہ مصوری منعقد ہو رہا ہے جس میں قائد اعظم شیروانی یا قائد اعظم جناح کیپ میں تصویر بنانا ہو گی۔