تحفظ انسانیت کیلئے پیغام قرآن عام کرنے کی ضرورت ہے: امجد خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سا نحہ پشاور تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے اس واقعہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا۔ اسلامی سزائو ں کے نفاذ سے ملک سے قتل وقتال اور فساد ختم ہو جا ئے گا اور امن قائم ہو گا ، اسلام تو ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیا اور ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل قرار دیاہے قرآن مجید کے اس پیغام کو پھیلانے اور عام کر نے کی ضرورت ہے ،قوم شہداء پشاور کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے ،سانحہ پشاور نے لوگوں کے دلوںکو ہلاکر رکھ دیا ہے حکومت اس واقعہ کے حقائق کو قوم کے سامنے لائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے بشارت صدیقی اور طاہر طارق کے گھر ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پشاور کے شہدا ء اور طارق محمود کے لیئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔