آئمہ منبر ومحراب سے اسلام کے فلسفہ اخوت کو عام کریں:علامہ راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ میں دو روزہ آئمہ و خطباء کی تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن اختتام پذیر ہوگئی۔امن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ تشد د پسند عناصر کی ہر محاذ پر حوصلہ شکنی کی جائے۔ملک میں دیر پاامن کے قیام کیلئے آئمہ و خطباء منبر ومحراب سے اسلام کے فلسفہ اخوت کو عام کریں۔ پرامن اورمثالی معاشرے کیلئے رواداری ،ہم آہنگی اورتحمل و برداشت کے جذبوں کوفروغ دینا ہوگا۔ منبرو محراب سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کیاجائے ۔پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے والے یزیدیت کے مشن پر عمل پیر ا ہیں۔ فرقہ وارنہ تعصبات کاخاتمہ وقت کااہم تقاضہ ہے۔ ملک انتہائی نازک ترین صورتحال میں ہے۔ ایسے میں وطن عزیز کسی بھی طرح کی شر انگیزی اور دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات جیسی وارداتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔