محکمہ خزانہ پنجاب زائد العمر پینشنرز کو ڈبل پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے: حفیظ اللہ
لاہور (پ ر) پنجاب گورنمنٹ سینئر پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد حفیظ اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب متاثرہ زائد العمر پینشنرز کو ڈبل پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کرے۔ عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود 6 ماہ سے نوٹیفکیشن کا اجراء نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ خزانہ کی بے حسی کا نوٹس لے۔ وفاق اور دیگر تین صوبوں کے پینشنرز ڈبل پینشن اور بحالی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔