عمران سیاست میں انتہاپسندی کو فروغ دیکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں: محمد جاوید
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ غازی روڈ لاہور کینٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور چیف کوآرڈی نیٹر حاجی محمد جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جس طرح سیاست میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اس سے وہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں حاجی محمد جاوید نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ عمر ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوست ملک چین کی طرف سے جو سرمایہ کاری اپنے ملک میں ہونی تھی وہ بھارت میں ہو رہی ہے۔