گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے کارکن رہا
گوجرانوالہ + سرگودہا+ ساہیوال+ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کی عدالت سے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے نظربند افراد کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود نے جیل حکام کو 114 افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ س طرح اب تک رہا ہونیوالے شہریوں کی تعداد 300 سے زائد ہوجائیگی۔ یاد رہے کنونیئر گوجرانوالہ سٹیزن ویلفیئر فورم اور تحریک انصاف کے رہنماءایس اے حمید نے فاضل عدالت میں چیلنج کررکھا تھا۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کی طرف سے جلاﺅ گھیراﺅ‘ توڑپھوڑ‘ پولیس کیساتھ مزاحمت کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے بےسےوں کارکنوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ عوامی تحریک کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت بند افراد کے وکلاءنے ان کی ضمانتیں کروانے کیلئے درخواستیں دائر کیں جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ اسی طرح ڈی سی اوز کی طرف سے نظربندی میں توسیع ختم کرنے کے بعد گزشتہ روز سرگودھا اور شاہ پور کی دو جیلوں سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 40 مزید کارکنوں کو نظربندی کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ان جیلوں میں تاحال 68 افراد نظربند ہیں جن کی مدت پوری ہونے پر انہیں بھی رہا کردیا جائیگا۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 7 نظربند کارکنوں کو طبی بنیادوں پر رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے نظر بند کیا تھا جن میں سے گزشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکم پر 7 کارکنوں کو طبی بنیادوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے تھے جنہیں جیل حکام نے گزشتہ روز جیل سے رہا کردیا ہے۔ ساہیوال میں سینٹرل جیل ساہیوال سے بھی ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 26سیاسی کارکنوں کو رہا کردیا گیا جبکہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود 96سیاسی قیدی سینٹرل جیل ساہیوال میں بے یارو مددگار بند ہیں۔14اگست سے قبل ساہیوال ، پاکپتن ضلع سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو سینٹرل جیل میں بند کیا گیا تھا۔
کارکن رہا