بچیوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: ہائیکورٹ، ملزموں کی ضمانت خارج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزموں کی ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عدالت کے روبرو ملزم جواد اور انیس کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ قصور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا حالانکہ گواہوں کے مطابق وہ موقع پر موجود نہیں تھے، الزامات بے بنیاد ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت تفیشی افسر نے بتایا کہ دونوں ملزموں نے2011ء میں تیرہ سالہ بچی کو قصور کے نواحی علاقہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تفتیش، گواہوں اور ثبوتوں میں دونوں ملزم قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔