پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس، 2013ء کے ایکٹ میں 7 سیکشن میں تبدیلی کی گئی
لاہور(شہزادہ خالد) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ’’پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2014ء میں دوسری ترمیم آرڈیننس 2014 ئ‘‘ کے تحت لوکل کورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کے سات سیکشنوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایکٹ کے سیکشن 6 میں ترمیم کی گئی ہے کہ حکومت آفیشل گزٹ میں نوٹیفکیشن کر کے ایک ضلع کو شہری اور دیہاتی علاقوں میں تقسیم کرے گی۔ لاہور ضلع اور میٹروپولیٹن کی نشاندہی، دیہی علاقے، لاہور کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسلز، دیگر اضلاع میں ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی کے علاوہ میونسپل کارپوریشنز ہونگی۔ ترمیمی کلاز 3 کے مطابق عوامی درخواستیں آنے پر ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی اور کارپوریشن کی حد بندیوںکو تبدیل کیا جا سکے گا۔ دو ضلع کونسلز کے درمیان علاقوں کی حد بندیوںکو دو تہائی اکثریت سے تبدیل کیا جا سکے گا۔ سیکشن 7 میں ترمیم کے مطابق ایکٹ کی کلاز(۱) اور کلاز 2) ( کے علاوہ کلاز 3 کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس میں کونسلز کی حد بندی از سر نو سیکشن 6 اور سیکشن 9 کے مطابق کی جائے گی۔ سیکشن 8 میں کی گئی ترمیم کے مطابق میٹرو پولیٹن ، میونسپل کارپوریشن اور وارڈز کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔ مقامی حکومتوں کی حلقہ بندیوں کے بعد حکومت یونین کونسلز اور وارڈز کا تعین کرے گی۔ اس کے علاوہ ترمیمی آرڈیننس میں ایکٹ کے سیکشن9 ,10, 11, اور 21 میں تبدیلیاں اور کئی سیکشن میں نئی کلاز درج کی گئی ہیں۔