پاکستان آگہی پروگرام مقامی سکول کے طلباء وطالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) دی بیسٹ سکول کوٹ خواجہ سعید کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی گرائمر سکول داروغہ والا لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ آرائیاں ضلع‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ آرائیاں ضلع‘ لاہور‘ مون پبلک گرلز ہائی سکول‘ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد600 تھی۔