صدر زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے + آن لائن) صدر زرداری کونااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے متفرق درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ صدر زرداری کی عالمی طور پر ساکھ کافی خراب ہے لہذا وہ اس قابل نہیں کہ وہ منصب صدارت پر فائز رہیں ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینظیر دور میں آصف زرداری کی شہرت ”مسٹر ٹین پرسنٹ“ کے نام سے ہوئی ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 کی متعدد شقوں پر پورا نہیں اترتے۔ وضاحت مانگی جائے کہ وہ کس قانون کے تحت صدر بنے۔