جامعہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء و طالبات نے وی سی آفس تک ریلی نکالی۔

جامعہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء و طالبات نے وی سی آفس تک ریلی نکالی۔

جامعہ پنجاب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات فیسوں میں اضافے کے خلاف اپنے، اپنے ڈیپارٹمنٹس سے مارچ کرتے ہوئے باہرآگئے اور ریلی کی شکل میں وائس چانسلر آفس تک گئے۔ اس دوران طلبہ نے یونیورسٹی کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں چالیس سے اسی فیصد تک فیسوں میں اضافے کی شکایت کی۔ طلبہ نے ہاسٹل کے واجبات میں بھی چار ہزار تک اضافے کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیسیں کم کی جائیں۔  پریونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پر تین دن تک کمیٹی بناکر اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تو طلبہ نے احتجاج ختم کردیا۔