القلم ہائی سکول مغلپورہ کے طلباءکا ایوان کارکنان کا مطالعاتی دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ روز القلم ہائی سکول مغلپورہ لاہور کے طلباءنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اس موقع پر سکول کے انچارج عبداللہ نے کہا کہ وہ شہیدِ سیاست غلام حیدر وائیں کو یہ ٹرسٹ قائم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس نظریہ کی ترویج و اشاعت میں جناب مجید نظامی کی خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ اور حالاتِ حاضرہ پر لیکچر دینے پاکستان فنانس کالج بوائز کیمپس شادمان چوک لاہور گیا۔ ادارے کے سربراہ پروفیسر امان اللہ نے خطاب یا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں بخاری ماڈل گرلز ہائی سکول ہربنس پورہ لاہور گیا جہاں منعقدہ تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ سید نصرت حسین بخاری نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 نے کوآرڈینیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں نیو اثناءفاﺅنڈیشن مڈل سکول چائنہ سکیم لاہور کا دورہ کیا اور طلباءو طالبات کو دو قومی نظریہ اور قیامِ پاکستان پر لیکچر دیا۔پروگرام کی صدارت محمد زاہد نے کی۔