سپاٹ فکسنگ: کرکٹ بورڈ تعاون نہیں کر رہا: وزارت داخلہ ذرائع‘ایف آئی اے کو کارروائی روکنے کا کہیں گے: نجم سیٹھی

سپاٹ فکسنگ: کرکٹ بورڈ تعاون نہیں کر رہا: وزارت داخلہ ذرائع‘ایف آئی اے کو کارروائی روکنے کا کہیں گے: نجم سیٹھی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات شروع کیں تو پی سی بی والے کترانے لگے۔ وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تعاون نہیں کر رہا۔ پی سی بی کے سی او کا کہنا ہے ایف آئی اے کو کوئی شکایت نہیں بھیجی۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے ایف آئی اے کی انکوائری پر اعتراض کرتے کہا انکوائری مسئلہ بن سکتی ہے۔ آئی سی سی‘ ایف آئی اے کی کارروائی پر اعتراض کر سکتا ہےے۔ ایف آئی اے سے کہیں گے کارروائی روک کر ہمیں کام کرنے دیں۔
ذرائع وزارت داخلہ