اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ جاری کرنے کا اختیار دینے کیخلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اعتراض ختم کر دیا۔ مسٹر جسٹس عاطر محمود کے روبرو درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر وزیر خزانہ کو 100ملین کا ضمنی بجٹ لاگو کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ضمنی بجٹ کو کابینہ سے منظور نہیں کرایا گیا جو کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کیا جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پٹیشن پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا۔
رجسٹرار آفس اعتراض