ایک تصویر ایک کہانی....

ایک تصویر ایک کہانی....

سوات کا یوسف خاں مزنگ کے علاقے میں ہینڈی کرافٹ اور علاقائی ثقافت کے حوالے سے بنے ملبوسات فروخت کرتا ہے۔ تین بھائی ہیں ایک سکول ٹیچر ہے اور ایک ابھی سکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس نے بتایا یہ خود میٹرک کے بعد لاہور آکر کاروبار کرنے کا خواہشمند تھا اب ایک عرصہ سے وہ مختلف صوبوں سے لائے ہوئی۔ مختلف قسم کے اشیاءپارچات یہاں لاکر فروخت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءبازار سے گزرنے والے کسٹمر کو بہت متوجہ کرتی ہیں جس سے اس کا یہ لایا ہوا مال بہت جلد بک جاتا ہے اس کام میں اس کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ کاروبار مزید وسیع کرنے کا ارادہ ہے وہ اب نئے موسم کے مطابق ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف چیزیں لاکر فروخت کرنا چاہتا ہے جس سے چاروں صوبوں کی ثقافت کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ (فوٹو: گل نواز)