زیور تعلیم سے آراستہ طالبات پائیدار اور مستحکم سماجی و معاشرتی ترقی کی ضامن ہیں: رفیق رجوانہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفےق رجوانہ نے کہا ہے کہ زےور تعلےم سے آراستہ طالبات پاکستان کی پائےدار اور مستحکم سماجی و معاشی ترقی کی ضامن ہےں اور جدےد علوم و فنون مےں مہارت رکھنے والی نوجوان نسل کی آنکھوں مےں سنہرے مستقبل کی چمک درحقےقت جدےد،متمدن اور ترقی ےافتہ پاکستان کے سہانے مستقبل کی شبیہ ہے ۔ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ صادق کالج وےمن ےونےورسٹی کے پہلے کانووکےشن کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب مےں کہی۔ کانووکےشن مےں وائس چانسلر پروفےسر ڈاکٹر طلعت افزا، صوبائی وزےر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، اےم پی اے فوزےہ اےوب قرےشی، دیگر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عصر حاضر علوم و فنون مےں مہارت حاصل کر کے مضبوط نالج اکانومی کی برتری سے عبارت ہے ۔ قبل ازیں وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزاءنے پہلے کانووکیشن کے موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔