سیدنا ابو بکر صدیقؓ کا یوم وصال کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
لاہور )خصوصی نامہ نگار ) خلیفةالرسول، امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبررضی اللہ عنہ یوم وصال کل بدھ کو (22جمادی الثانی)نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام کل بوقت 10:00بجے دن کمیٹی روم، ایوان اوقاف لاہور میںکانفرنس انعقاد پذیرہو رہی ہے۔ جس کی سرپرستی صوبائی وزیراوقاف سید زعیم حسین قادری کریں گے۔