وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی لگانے کے بارے میں حکمت عملی تیار‘ 20 سے 25 ہزار تک جرمانہ‘ 6 ماہ قید کی سزا دی جا سکے گی

لاہور (خبرنگار) حکومت پنجاب نے فوری طورپر وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی لگانے بارے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے تاکہ شہر وں کی خوبصورتی کو اس وال چاکنگ اور پوسٹر سے داغدار نہ ہونے دیا جائے۔اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،چیف افسران، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو اس پر سختی سے عمل در آمد کا پابندکیا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 2000 روپے سے لے کر 25000روپے تک جرمانہ اور 6ماہ قیدکی سزا دی جا سکے گی۔