گستاخ رسول بھی دہشتگردوں کی صف میں کھڑے ہیں: عبدالغفار روپڑی

گستاخ رسول بھی دہشتگردوں کی صف میں کھڑے ہیں: عبدالغفار روپڑی

لاہور )خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد جاری کرنے والے بلاگرزاور ان کی پشت پناہوں کو فوری طور پر تلاش کر کے ان کو نشان عبرت بنائے،اپریشن رد الفساد کا رخ گستاخ بلاگرز کی طرف بھی کیا جائے،گستاخ رسول بھی دہشت گردوں کی صف میں کھڑا ہے ملک میں اہم عہدوں پرتعینات قادیانیوں کوا ن کے عہدوں سے ہٹایا جائے فسادیوں گستاخ رسول اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر،مولانا محمد بشیر سلفی،حافظ امتیاز، مولاناشاہد محمود جانباز سمیت دیگر بھی موجود تھے،حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ بلاگرز پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل قیادیانی افسر کو ہٹا یا جائے،اور کسی محب وطن افسر کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔