لاہور میں ڈینگی کے دو مریض کنفرم ایڈیشنل کمشنر کو اجلاس میں بریفنگ

لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ فشریز کی جانب سے جن تالابوں میں ڈینگی لاروا کو کھانے والی مچھلیاں ڈالی جائیں ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع قصور، ضلع ننکانہ صاحب، ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض نہیں ہے جبکہ لاہور میں دو مریض کنفرم ہیں۔