نائٹس فلٹر کلینک اور کڈنی لیورٹرانسپلانٹ کا افتتاح ایک اہم سنگ میل ہے: پرویز ملک

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ انتشار اور منفی سیاست کے ذریعے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی اس کے لئے احساس اورعملی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے،”نائٹس فلٹر کلینک “ اور ”کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ “کا افتتاح مسلم لیگ ن حکومت کی حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے اندر کی ”انا“ کو عوام کی خدمت اور ملک کے لئے قربان کرنا ہوگا۔