حکومت نے پورے ریاستی ڈھانچے کو یرغمال بنا رکھا ہے: بشارت جسپال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ کرپشن کے میگا سکینڈلز میں تفتیش نہیں سیٹلمنٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورے ریاستی ڈھانچے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ سندھ کے سابق وزیر کا یہ کہنا کیسے نظر انداز کیا جائے کہ پنجاب کے وزیروں کی کمیشن خوری کی فلمیں چلتی ہیں مگر نیب بل میں گھس جاتا ہے جبکہ باقیوں کیلئے حرکت میں آجاتا ہے۔