تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے: مقررین

لاہور )خصوصی نامہ نگار )مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے جماعةالدعوة کی مختلف شہروں میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنسوں اورسیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔گستاخ بلاگرز کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ سوشل میڈیا پر گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، سینئر سیاستدان سید تابش الوری،فیاض احمد ، ابو معاذ عمران، فیصل ندیم، مفتی ضےا ءمدنی ، سردار ظفر حسےن ، فےض اللہ کمبوہ، مفتی ارشاد احمد،جاوےد اختر قادری،جمشےد احمد نورانی ،مولانا شبےر احمدعثمانی، ودیگر نے فیصل آباد، بہاولپور، سکھر میں آل پارٹیز کانفرنسوں اور سمندری میں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔