سنی اتحاد کونسل کا تحریک ناموس رسالت چلانے کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار )سنی اتحاد کونسل نے تحریک تحفظ ناموس رسالت چلانے کا اعلان کردیا ۔ملک بھر میں ایک ہزار ناموس رسالت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ گستاخ بلاگرز کےخلاف سخت کارروائی نہ ہو ئی تو تو لانگ مارچ کیا جائے گا اور وزیر اعظم ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملین مارچ کی کال دیں گے۔ سوشل میڈیا کے مالکان کو گستاخانہ مواد ہٹانے کے مطالبے پر مشتمل لاکھوں خطوط ارسال کئے جائیں گے۔