یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طبی اخلاقیات پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طبی اخلاقیات پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس پیر کے روز شروع ہو گئی 2 رورزہ کانفرنس کا انعقاد سنٹر فار بائیومیڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر ایس آئی یو ٹی کراچی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین تھے پروفیسر محمد نظام الدین نے کہا کہ اخلاقیات کی ضرورت زندگی کے تمام شعبوں میں ہے لیکن میڈیکل کا شعبہ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ تقریب سے یونیورسٹی آف فلپائن کے لیونار ڈوڈی کاسٹرو نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کے الیسٹر کیمبل وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی زینب افشاں شیخ سی بی ایس سی کی ڈائریکٹر فرحت معظم شیخ ڈاکٹر مودت رانا ڈاکٹر مجتبیٰ محمد، ڈاکٹر فیصل رشید خان، ڈاکٹر فہیم خان، ڈاکٹر عامر جعفری اور ڈاکٹر ندا بشیر و دیگر نے خطاب کیا۔