یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی کام پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات 10 اور 12 جون کو شروع ہونگے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی کام پارٹ ون اور ٹو سالانہ 2017کے امتحانات بالترتیب 10-6-17اور12-6-17 سے شروع ہوں گے۔تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔