وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا زمیندار کی طرف سے خاتون پر لوہے کے راڈ سے تشدد کی خبر کا نوٹس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں ایک زمیندار کی طرف سے رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر شازیہ نامی ایک غریب خاتون پر لوہے کی راڈ سے بدترین تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا ۔خلیل طاہر سندھو نے قائم مقام سی پی او گوجرانوالہ ایس پی سول لائنز ندیم کھوکھر کو تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لینے اور گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔