پنجاب اسمبلی میںدو تحریک التواءجمع کرا دی

لاہور )خصوصی نامہ نگار )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور کے واحد خواتین پولیس سٹیشن مسائل کا شکار ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواءکار جمع کرادی۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی نے راولپنڈی الائیڈ ہسپتالوں میں پانی کی شدید قلت سے مزیض ،لواحقین ،ڈاکٹرز اور عملے کو پریشانی کا سامنا اسمبلی میں تحریک التواءکار جمع کرادی۔