اساتذہ طلبہ کو حقوق العباد کی ادائیگی کیلئے بھی متوجہ کریں: رضا گیلانی

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے طالب علموں کی کردار سازی کرتے ہوئے انہیں حقوق العباد کی ادائیگی کی جانب بھی متوجہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے طالبات چونا منڈی میں شعبہ انگریزی کی انگلش ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام آئرش ناول نگار سیموئیل بیکٹ کے شہرہ آفاق ڈرامہ ”ویٹنگ فار گوڈٹ“ کے سٹیج پلے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔