کرپٹ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز‘ 19 سو مقدمات‘ 68 کروڑ ریکوری‘ ایک ہزار گرفتار

لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب میں کرپشن کے کیسوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں‘ چند ماہ میں درجنوں چھاپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا‘ 19سوسے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ اینٹی کرپشن نے 68کروڑ روپے سے زائد ریکوری کر لی۔ اینٹی کرپشن کو 8ماہ میں 14ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 100سے زائد اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی پنجاب بھر میں کرپٹ افراد کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے‘ چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور کرپشن کرنیوالوں سے ریکوری کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ 5 سو 49 افراد کیخلاف چالان عدالتوں میں بھجوا دئیے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے مجموعی طور پر 1ہزار 146کرپشن کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں 179چھاپے مارے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب تک 68کروڑ 40لاکھ سے زائد ریکوری کی جاچکی ہے۔ ملزمان کے چالان عدالتوں میں پیش کئے ہیں ان میں 24افراد کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی ہیں جبکہ سالوں سال سے113اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا ہے اس کیساتھ ساتھ 7عدالتی اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
کرپٹ افراد