کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ پانچ ارب 47 کروڑ ڈالر سے تجاوز‘ ....
لاہور/ کراچی (کامرس رپورٹر + این این آئی)پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ رواں مالی سال 2016-17 کے8 ماہ کے دوران 5 ارب 47 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق یہ گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 2 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔دوسری طرف ٹیکس وصولیوں میں مسلسل کمی کے باعث بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنا وزارت خزانہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ حکومت نے بجٹ خسارہ پوراکرنے کے لئے سٹیٹ بنک سے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 722 ارب روپے کا قرضہ لے لیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی 2016 تا جنوری 2017 ) کے دوران سٹیٹ بنک سے 1015 ارب 62 کروڑ روپے کا خالص قرض لیا۔ پنجاب اور سندھ نے 18،18 ارب روپے بلوچستان نے 23 ارب روپے، گلگت بلتستان نے 5 ارب روپے کا خالص قرض واپس کیا تاہم اس دوران کے پی کے نے 12 ارب روپے اور آزادکشمیر نے 70 کروڑ روپے کا خالص قرض لیا۔رپورٹ کے مطابق نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں نے بینکنگ سیکٹر سے 72 ارب روپے کا قرض لیا۔
سٹیٹ بنک