3 ائر پورٹس کی نجکاری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملک کے تین ائرپورٹس کی نجکاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گذار شہری محمود اختر نقوی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملک کے تین بڑے ائرپورٹس کی نجکاری کیلئے وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں لی گئی جبکہ نجکاری کے نام پر کمیشن حاصل کرنے کیلئے ائرپورٹس کی نجکاری حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت اسے روکنے کے احکامات صادر کرے۔
نجکاری/ چیلنج