آپریشن ردالفساد، لشکر جھنگوی کے کمانڈر سمیت 200 مشکوک افراد گرفتار

لاہور/ اسلام آباد / کراچی (نامہ نگاران +نوائے وقت نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر سمیت 200 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ منکیرہ کے علاقے تھل میں 13 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ کہروڑ پکا سے 16، حافظ والا سے 4، ہنگو میں 6 اشتہاری گرفتار 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں سیاسی جماعت کے 2کارندوں سمیت 5 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے لائنز ایریا اور بفرزون میں کارروائیاںکرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ خیر پور میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر شعیب بروہی کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ بھکر سے 3 اشتہاریوں سمیت 53 مشکوک افراد گرفتار ہوئے، سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 103 گھروں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ میانوالی میں 2 افغان باشندوں سمیت 19 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ بنوں میں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ہینڈ گرنیڈ تحویل میں لے لئے۔ کچہری کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
ردالفساد