’’پکاریں‘‘ کی طرف سے تھر کے متاثرین قحط کیلئے مالی امداد

لاہور (پ ر) پکاریں ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام تھر کے متاثرین قحط کیلئے دو ٹرک اشیاء خورودونوش  روانہ کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ملک محمودالحسن‘ سردار نسیم‘ اکرم  بھولا اور ملک جمشید سرور نے کہا کہ اس نازک موقع پر مخیر حضرات کو دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔