’’بھارتی آبی جارحیت اور اس کے مضمرات‘‘ فکری نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں عالمی یوم آب کے سلسلے میں آج بروز جمعۃ المبارک صبح ساڑھے دس بجے ایک فکری نشست بعنوان ’’بھارتی آبی جارحیت اور اس کے مضمرات‘‘ منعقد ہو رہی ہے۔ مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد، انجینئر سلیمان نجیب خان، کرنل (ر) عبدالرزاق بگٹی، کرنل (ر) زیڈ آئی فرخ اور حافظ ظہور الحسن ڈاہر شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔