پنجاب ویمن پارلیمنٹری کاکس کا اجلاس

لاہور( لیڈی رپورٹر )پنجاب ویمن پارلیمنٹری کاکس کاپہلااجلاس گزشہ روز کنوینرعظمیٰ بخاری کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں تمام پارٹیوں سے وابستہ خواتین ممبران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پرہیلتھ‘ایجوکیشن‘داخلہ سمیت 6محکموں کے بارے میں کمیٹی بنائی گئی کہ خواتین ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں ان محکموں کے متعلق مسائل سے کاکس کو آگاہ کریں ۔  کاکس کی جنرل سیکرٹری حنا پرویز بٹ نے کہاکہ  حکومت پنجاب خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے تمام مراعات دے رہی ہے۔خواتین نے بتا یا کہ انہیں تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج سمیت مسائل  کیلئے ایک وفد آئی جی پنجاب سے ملاقات کرے گا۔