پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ناروال اور تحصیل شکرگڑھ سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، امن وامان کی صورتحال بدسے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔