پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایم اے او کالج کے سامنے احتجاج، کیمپ کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب پروفیسراینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں گذشتہ روز  اساتذہ نے ایم اے او کالج کے سامنے احتجاجی  کیمپ لگایا جس کی صدارت لاہور ڈویژن کے صدر پروفیسر افتخارالدین سہیل نے کی جبکہ مرکزی قائدین ڈاکٹر زاہد شیخ، سید تنویر شاہ ، حنیف عباسی، رضوان الحق نے خصوصی شرکت کی مرکزی قائدین نے اپنے خطاب میں 2503کنٹریکٹ لیکچررز کی مستقلی ، 4000خالی آسامیوں پر فور ی بھرتی ، ٹیچرز فائونڈیشن کو فنکشنل کرنے ، گریڈ 21کی 10سیٹوں کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ 26مارچ تک روزانہ بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔