پاکستان عرب ملکوں کے تنازعات میں فریق نہ بنے: جماعت اہلسنت

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کسی بھی صورت سعودی عرب شام بحرین اور قطر تنازعات میں ہرگز فریق نہ بنے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پنجاب کے جنرل سیکرٹری  مرکزی رہنما سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ نعیم عارف نوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حامد سبحانی، مولانا عبدالرزاق قادری، صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔