پانی کے بلوں اوربند روڈ پر جوتوں کے کارخانوں کے خلاف تحریک التوا

لاہور (خصوصی نامہ نگار+سپیشل رپورٹر)  پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی فائزہ ملک نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں200فیصد اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی ۔ دریں اثناء  رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع کرا دی جس میں کہا ہے کہ لاہور او سگیاں روڈ پر ساندہ روڈ پر ساندہ بند کے نیچے آبادی کیلئے نئی جوتیاں بنانے کی فیکٹریاں وبال جان بنی ہوئی ہیں جن سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔