مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا عبیداللہ کے بھائی سپردخاک‘ نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ اور مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی ولی اللہ کو اچھرہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں شیخ الحدیث صوفی محمد سرور‘ سابق صدر محمد رفیق تارڑ‘ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے‘ ڈاکٹر شہریار‘ ڈاکٹر شاہد کریم قاری ارشد عبید‘ حافظ اسعید عبید سمیت  سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔