ملک کے بیشتر حصوں میں اتوار سے بارش کا امکان

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ موسمیات نے اگلے دس روز کے دوران ملک میں موسم بہار کی بارشوں کے دو نئے سلسلوں کی پیشنگوئی کی  جو رواں ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے مطابق  بارش کا سبب بننے والی ہوائیں 48گھنٹوں کے دوران ملک کے  مغربی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔ اتوار اورسوموار کے روز اسلام آباد ، شمالی بلوچستان،خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے کے وسط سے ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔