معلمات اور طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور(خصوصی رپورٹر) حامدیہ رضویہ پبلک ہائی سکول عمر روڈ کرشن نگر‘ اسلام پورہ  کی معلمات اور طالبات نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے  سنٹرل کالج آف کامرس پونچھ روڈ‘ پاک گرائمر گرلز ہائی سکول تاج باغ پرائم ایجوکیشن سکول سسٹم سرشار ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر41 فیروز والا میں دو قومی نظریہ پر لیکچرز دیئے۔