ظلم سے نجات کی کوشش بے لوث ہونی چاہئے: ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا انسانیت کی فلاح اور ظلم سے نجات دلانے کی تمام کوشیں بے لوث ہونی چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹائون کے تحت اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرزا حنیف صابری، حاجی عبدالخالق، طارق الطاف، میاں عبدالوحید، میاں لیاقت مرزا، ارشد بیگ، طلعت فہیم، کفایت اللہ ڈار اور لاہور کے معروف صنعتکاروں و تاجر اور سینئر بینکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔