ضلعی انتظامیہ کا یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار)  ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ مال روڈ‘ قذافی سٹیڈیم‘ مین بلیووارڈ  اور کینال روڈ پر پریڈ کا انعقاد کرے گی جس میں مختلف ثقافتی رنگ اور  ملی نغمے پیش کئے جائیں گے۔