شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کر کے حیران کر دیا: صدر فرانسیسی کمپنی

لاہور (خصوصی رپورٹر) فرانس کی معروف کمپنی ونسی کنسٹرکشن کے صدر الائن بونو نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ جیسا شاندار عوامی منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کرکے ہم سب کو حیران کیا ہے۔ ہم وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کے معترف ہیں اور جس طرح انہوں نے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا ہے وہ قابل تعریف اور متاثرکن ہے۔