سعودی اور بحرینی حکام کے دورۂ پاکستان اور معاہدوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت  مسلمین کے زیراہتمام سعودی عرب اور بحرین کے اعلیٰ  حکومتی عہدیدارں کے دورہ پاکستان اور پاکستانی حکومت کی جانب سے معاہدوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت علامہ سید احمد  رضوی‘ علامہ ابوذرمہدوی اور علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔