تعلیم کا بنیادی مقصد اعلیٰ محقق نہیں، اچھے انسان پیدا کرنا چاہیے: بابر علی

لاہور ( سٹاف رپورٹر)چانسلر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سید بابر علی نے کہا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد اچھے انسان پیدا کرنا ہو نا چاہئے صرف اعلیٰ محققین پیدا کرنا نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈڈویلپمنٹ ، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز، کے زیر اہتمام ڈاکٹر پرویز حسن اینوائرمینٹل لاء آڈیٹوریم نیو کیمپس میںنیشنل ایجوکیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، صدر پرموشن آف ایجوکیشن  فائونڈیشن ڈاکٹر خالد اقبال‘پروفیسر ڈاکٹر زکریاذاکراور انچارج پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی اور  یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سید بابر علی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام کی مزاحمت کرنی چاہئیے ۔