انگریزوں ‘ ہندوئوں کی سازشوںکے باعث ادھورا پاکستان ملا: ڈاکٹر زاہد لودھی

لاہور (پ ر)  گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں ہسٹری سوسائٹی کے زیراہتمام خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین (ر)  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  ڈاکٹر محمد زاہد لودھی نے لیکچر دیا۔ صدارت ڈین آف  آرٹ اینڈ   ہیومینٹیز پروفیسر خالد محمود نے کی۔ ڈاکٹر زاہد لودھی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح جس طرح کا پاکستان چاہتے تھے‘ بدقسمتی سے انگریزوں  اور ہندوئوں کی سیاسی ریشہ دوانیوںکے باعث اس کا حصول ممکن نہیں ہوا اور اس کے نتیجے میں ہمیں ادھورا پاکستان ملا۔ پروفیسر زاہد محمود کمبوہ ‘ پروفیسر حنیف  عباس‘ پروفیسر اختر حسین سندھو‘ پروفیسر سعد اللہ شاہ‘ پروفیسر رانا طارق پرویز‘ پروفیسر محمد احمد‘  پروفسر عاصم فاروق‘ پروفیسر عدنان طارق‘ پروفیسر محمد  نصرت بھٹی صدر شعبہ تاریخ پروفیسر شیخ آصف اور کالج کے تمام شعبوںکے صدور بھی اس موقع پر موجود تھے۔