المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام کئی شہروں میں نظریہ پاکستان ریلیاں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف سے مختلف شہروںمیں نظریہ پاکستان ریلیاں نکالی گئیں جن میںسکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرشرکاء نے اس عزم کا اظہا رکیاکہ 23مارچ کوملک بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والے جماعۃالدعوۃ کے احیائے نظریہ پاکستان مارچ، جلسوں اور ریلیوںمیں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے طلبہ بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔  المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ناظم انجینئر محمد حارث نے کہاکہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ۔ دشمن عناصر اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔